|
 |
|
پسرور اور گردونواح کی خبریں |
( پسرور
22.03.08)
گاڑی نہ روکنے پر تین ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک
شخص شدید زخمی تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈیانہ کے
نواحی گائوں منگل میں اسلام آباد سے آئے ہوئے
عدنان ظفر ، کامران ظفر اور عمران ظفر اپنے
سہرالیوں کو مل کر اپنی گاڑی نمبر
RIA.4232
پر سوار واپس جانے کیلئے تھوڑے فاصلہ پر تین
مسلح ڈاکووں نے روکنے کا شارہ کیا گاڑی نہ روکنے
پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے گاڑی کے ٹائر برسٹ کر
یے ڈاکووں کی فائرنگ سے کامران ظفر شدید زخمی ہو
گیا جب کہ ڈاکووں نے ان سے گن پوائنٹ پر 56 ہزار
روپے 3 موبائل انگوٹھی چین چھین کر فرار ہو گئے
تھانہ بڈیانہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
|
|
( پسرور
22.03.08)
رائفل صاف کرتے ہوئے گولی لگنے سے 22 سالہ
نوجوان ہلاک تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈیانہ کے
نواحی گائوں ڈوگری گھمناں میں عاطف ولد ادریس
اپنے گھر میں وال کی بارہ بور رائفل صاف کر رہا
تھا کارتوس چل جانے سے اس کے پیٹ میں جا لگا اور
شدید زخمی ہو گیا اور اس کو طبی اماد کیلئے
ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ
لاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا
|
|
( پسرور
22.03.08)
چھہ مسلح ڈاکووں نے گھر میں گھس کر بیرون ملک
مقیم شخص سے تین لاکھ روپے کی مالیت کا بیٹی کا
جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات
کیمطابق تھانہ صدر پسرور کے نواحی گائوں کھوکھر
میں رات کی تاریکی 6 ڈاکوئوں نے بیرون ملک مقیم
حاجی محمود احمد ولد محمد علی کے گھر گھس کر اس
کی بیٹی کے جہز کا سامان کلر ٹی وی جوسر مشین
کمبل استری اور قیمتی کپڑے لوٹ کر فرار ہو گئے
تھانہ صدر نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کر
لیا ہے۔
|
|
( پسرور
22.03.08)
مسلم لیگ (ن) کے ضلع رہنما نوی اختر ججہ نے کہا
ہے کہ مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کے ساتھ شراکت
اقتدار کی وجہ سے جمہوری ادارے مضبوط ہونگے یہ
ایک دوست فیصلہ ہے اس طرح وہ قوم سے کیے گئے
وعدے بھی آسانی سے پورا کر سکتے ہیں نو منتخب
اراکین اسمبلی نے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں آمریت
سے سخت نفرت ہے ملک کا حکمران پاکستانی وژن کا
حامل ہو گا نہ خود ساختہ نظریات کا علم بردار
غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والے آمر اور اس کا
آلہ کار بام و نہاد جمہوری رہنمائوں سے عوام
نفرت کرتے ہیں جس کا اظہار انہوں نے حکومتی
حمایت یافتہ امیواروں کو مسترد کر کے کر دیا ہے
اب صدر پرویز مشرف کو فوراً ایوان صدر کو خیر
آباد کہ دینا چاہیے۔
|
|
( پسرور
22.03.08)
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ٹریڈنگ پنجاب کے نائب
صدر حاجی عبدالمجید عرفات اور کسان ونگ کے ضلع
صدر روف احمد باجوہ نمائندہ آجکل سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں
نے ملک میں قتل و غارت کے چوری چکاری ڈکیتی اور
اغواء کی وارداتوں کے علاوہ مہنگائی کو خوب فروغ
حاصل ہوا ہے جس کی وجہ سے ہر طبقہ حیران و
پریشان ہے انہوں نے کہا میاں نواز شریف ملکی
سلامتی اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ان
کے اس اصولی موقف کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل
ہے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے ملک کی ترقی
و خوشحالی کیلئے فخریہ پاکستان میاں نواز شریف
جو اہم سیاسی فیصلے کر رہے ہیں اس کے مثبت نتائج
سامنے آنے میں اب زیادہ دیر نہیں لگے گی سیاسی
جماعتوں کا مل کر حکومت بنانا ایک اہم سنگ میل
ہے اسے ایک دوسرے کو برداشت کرنے سے جمہوری
روایات مضبوط ہوں گی ۔ قومی اسمبلی میں مختلف
سیاسی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس اس بات
کی خماری کرتا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین نے
تجربات سے بہت سبق سیکھا ہے ۔ باہمی طور پر ایک
وسرے کو برداشت کرنا آمریت سے ہمیشہ کیلئے
چھٹکارا پانے کیلئے ضروری ہے مسلم لیگی رہنمائوں
نے کہا کہ قوم کے ساتھ ججوں کی بحالی کے وعدے
قومی اسمبلی فوری طور پر پورے کرے تا کہ وہ عوام
کے سامنے پہلے مراحل میں سرخروع ہو سکیں مسلم
لیگ کے رہنمائوں روف احمد باجوہ اور حاجی
عبدالمجی عرفات نے ضلع سیالکوٹ مسلم لیگی
امیدواروں کا بھاری سے کامیابی ہپر عوام اور
مسلم لیگ (ن) کے قائدین خواجہ محم آصف اور سابق
صوبائی پارلیمانی سیکرٹر منشاء اللہ بٹ کو مبارک
باد دی ہے ۔
|
|
( پسرور
17.03.08)
قمار بازوں کے اڈے پر پولیس کا چھاپہ تین اڈوں
کے مالکان فرار اور تینی کو گرفتار کر لیا ۔ اڈا
مالکان کا پولیس پر حملہ سنگین نتائج کی
دھمکیاں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلورہ نے مخبر
کی اطلاع پر محلہ مہمندوالی چونڈہ میں چھاپہ مار
کر اعجاز احمد ، منیر اور اعظم کو رنگے ہاتھوں
جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا جوے پر لگی ہوئی
رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جب کہ تھانہ
صدر پسرور نے اطلاع ملنے پر کلاسوالہ جوا کے اڈے
پر چھاپہ مارا ۔ جوا کھیلتے تین ملزم موقع سے
فرار ہو گئے جبکہ اڈا مالکان عارف بٹ ، آصف بٹ
اپنے پانچ نامعلوم مسلح ساتھیوں پر حملہ کر کے
برآمد کی گئی رقم پولیس سے چھین لی ۔ سنگین
نتائج کی دھمکیاں دینے پر تھانہ صدر نے ملزمان
کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
|
|
( پسرور
17.03.08)
نامعلوم چوررات کی تاریکی میں زمیندار کے ڈیرے
سے لاکھوں روپے مالیت کی بھینسیں چرا کر فرار ہو
گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ سبز پیر کے نواہی
گائوں کہوں میں نامعلوم چوررات کی تاریکی میں
زمیندار مقصود عباس ولد سردار خان کی حوالی سے
تین عدد بھینسیں چرا کر لے گئے۔ تھانہ سبز پیر
میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔
|
|
( پسرور
17.03.08)
لڑائی جھگڑا کے مختلف واقعات میں چھ افراد نےدو
بھائیوں سمیت محنت کش کو شدید تشدد کا نشانہ
بنایا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پسرور کی
حدود میں ٹیکسی کا کرایہ مانگنے پر غلام مصطفی
اور دلاور ، سکنہ میانوالی بنگلہ میں ٹیکسی
ڈرائیور لیاقت ولد بوٹا کو شدید تشدد کا نشانہ
بنایا اور موبائل فون ، طلائی چین اور نقدی چھین
کر فرار ہو گئے۔ ایک دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر
کے نواہی گائوں کوٹلی خواجہ میں شادی میں شرکت
کے لئے آنے والے دو بھائیوں محمد شفقت ، نیامت
علی کو محمد افضل، عمران اور لطیف نے حملہ کر کے
شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے درخواستوں
پر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع
کر دی ہے۔
|
|
( پسرور
17.03.08)
پولیس کا نواحی گائوں پر چھاپہ ۔ شراب کی بھٹی
سمیت بھاری مقدار میں شراب برآمد ۔ تفصیلات کے
مطابق تھانہ صدر پسرور نے مخبر کی اطلاع پر
نواہی گائوں کل باجوہ میں چھاپے مار کر شراب کی
چالو بھٹی اور شراب کشدید کرنے والا سازوسامان
چھ عدد گیلن شراب برآمد کر لی۔ ملزمان موقع سے
فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر پولیس نے مقبول احمد عرف
قُولا اور لیاقت کے خلاف مقدمہ رج کر لیا ہے۔
|
|
( پسرور
17.03.08)
ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر امام مسجد کے
خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ
کالروالہ نے ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر
نواحی گائوں ہروینس پور میں جامع مسجد کے خطیب
مولوی محم اختر ولد نیاز احمد کے خلاف مقدمہ درج
کر لیا ہے ۔
|
|
( پسرور
17.03.08)
تین ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر
لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور
لاءسنس اسلحہ لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ
قلعہ کالروالہ کے نواحی گائوں پڈال میں تین
نامعلوم ڈاکوئوں نے فلک شیر ولد نذیر احمد سکنہ
پڈال کے گھر گھس کر اسکی والدہ اور بیوی کو گن
پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لاکھکوں روپے کے مالیت
کے 9 تولہ طلائی زیورات ، سامان الیکٹرونکس،
موبائل فون اور ایک دد لائسنس 30 بور اور 12 بور
رائفل اور نقد چھ ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار
ہونے میں کامیاب ہو گئے تھانہ قلعہ کالروالہ نے
درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
|
|
( پسرور
17.03.08)
تھانہ سبز پیر نے دو ملزمان کے قبضہ سے 80 گرام
چرس برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق تھانہ سبز پیر
نے ناصر سکنہ چک مصری سے 30 گرام چرس ، فہد علی
سکنہ جمال جنڈ سے 50 گرام برآمد کر کے علیحدہ
علیحدہ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔
|
|
( پسرور
17.03.08)
بسنت دیکھنے جانے والے کو دوست نے گولی مار کر
ہلاک کر دیا۔ مقتول ایک بچی کا باپ تھا۔ تفصیلات
کے مطابق تھانہ سٹی کے محلہ آراءیاں کا رہائشی
23 سالہ نوجوان ملک ممحد رضوان ولد ملک محمد
احسان کو گذشتہ رات اسکا دوست محمد اشفاق ولد
محمد اسحاق گھر سے سیالکوٹ بسنت دیکھنے کے لئے
بلا کر لے گیا۔ الصبح ملک رضوان کی نعش محلہ
چونڈہ پھاٹک روڈ پر ملی جسے کوئی سینہ میں گولی
مار کر پھینک گیا تھا ۔ مقتول مقامی مارکیٹ میں
کپڑے کی دوکان پر بطور سیلز مین کام کرتا تھا۔
تھانہ سٹی پسرور نے درخواست پر محمد اشفاق کے
خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
|
|
( پسرور
14.03.08)
گھریلو ناچاقی کی وجہ سے سکول ٹیچر کو حملہ کر
کے قتل کر دیا۔ فصیلات کے مطابق گورنمنٹ تعلیم
اسلام ہائی سکول گھٹیالیاں میں گزشتہ روز ملزمان
زاہد احمد ، مشتاق احمد ولد نصراللہ نے تسیم
احمد ولد رشید احمد کو کلہاڑیوں کے وار کر کے
شدید زخمی کر دیا تھا جسے علاج و معالجہ کیلئے
مقامی ہسپتال لایا گیا تھا مضروب زخموں کی تاب
نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا وجہ تنازع ملزم کی
ہمشیرہ مقتول کے بھائی سے شادی ہوئی تھی جو کہ
اب دوسری شادی کرنا چاہتا تھا تھانہ قلعہ
کالروالہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ملزمان موقع
واردات سے فرار ہو گئے
|
|
( پسرور
14.03.08)
چار بچوں کا باپ دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر
بہن کے ساتھ ملکر بیوی کا گلہ دبا کر ہلاک کر
دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈیانہ کے نواحی
گائوں ناکھے میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے
جکے تنازع پر امانت علی ول محمد حسین نے اپنی
بیوی فوزیہ بی بی کو جس کے بطن سے پہلے ہی چار
بچے ہیں نے اپنی بہن ریحانہ کی مد سے گلہ با کر
ہلاک کر دیا مقتولہ چار ماہ کی حاملہ تھی تھانہ
بڈیانہ نے مقتولہ کے بھائی کی انتظار حسین کی
درخواست پر مقدمہ درجہ کر لیا ہے۔
|
|
( پسرور
14.03.08)
کالعدم مذہبی تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو افراد
کے روپوش ہونے پر مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق
تھانہ بڈیانہ نے اعلی حکام کے حکم پر کاروائی
کرتے ہوئے فورتھ شیڈول کے تحت محمد رفیق قاسمی
سکنہ گودھا اور قلعہ کالاروالہ سے قاری محمد
افضل ولد شریف سکنہ داتا زید کا کے خلاف بغیر
اطلاع دیئے گزشتہ پانچ روز سے غائب ہونے پر
مقدمہ درج کر لیا ہے
|
|
( پسرور
13.03.08) حویلی پر ناجائز قبضہ کرنے
والوں کے خلاف ایڈیشنل
سیشن جج پسرور رانا عبدالحفیظ نے مقدمہ درج
کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے
مطابق تھانہ سبز پیر سکنہ کوٹھاکے رہائشی
اولا نرینہ سے محروم ادھیڑ عمر غریب شخص
بابو خاں کی حویلی پر غلام ثوث محمد یوسف ،
شاہد ، ارشد شہباز اور قیصر نے جبراً قبضہ
کر رکھا تھا جس کے خلاف ایڈیشنل اینڈ سیشن
جج رانا عبدالحفیظ نے خودی طور پر مقدمہ درج
کرنے کا حکم دیا ہے |
|
( پسرور
13.03.08)
تھانہ قلعہ کالروالہ نے نوسر بازوں کے معروف
گروہ کے رکن سجاد احمد یونس، زاہد حسین ، الیاس
اور شہناز بی بی کو گرفتار کر لیا ہے تفصیلات کے
مطابق سکنہ چک لالہ کے رہائشی شہرت یافتہ
نوسربازوں کے ارکان کو رنگِ ہاتھوں گرفتار کر کے
ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ زیورات اور دیگر
قیمتی پارچہ جات برآمد کر لیے ہیں سول جج پسرور
ملک عاطف سعید نے ملزمان کو مزید تین روز کا
ریمانڈ دیتے ہوئے ملزمان کو تھانہ قلعہ کالروالہ
پولیس کے حوالہ کر دیا ہے ایک اور مقدمہ میں
تھانہ قلعہ کالوالہ کے نواحی گائوں خان ججہ کے
رہائشی بشیر احمد جس کو تھانہ قلعہ کالروالہ نے
بجرم457/380 میں گرفتار کیا تھا الزام ثابت ہونے
پر جیل بھیج دیا ہے |
|
( پسرور
12.03.08)
نشے میں ٹن جہاز نے 18 ہزار روپے جلا الے محلہ
جناح گیٹ کے رہائشی نشی بلا ول شکر دینی نے نشے
کی حالت میں اٹھارہ ہزار روپے کے کاغذی نوٹوں کو
سادہ کاغذ سمجھ کر نذر آتش کر ڈالا بعد ازاں علم
ہونے پر چوک میں بیٹھ ک آئندہ نشہ سے تائب ہونے
کا وعدہ کر کے روتا رہا۔ |
|
( پسرور
12.03.08)
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پاٹی کے قائدین کو قوم
کے ساتھ کیے وعدے نبھانے پڑیں گے ورنہ ان کے
مینیڈنٹ متاثر ہوں گے ان خیالات کا اظہار ممبران
پسرور بار نے ایک متفقہ قرار داد کو پاس کرتے
ہوئے کیا اس موقعہ پر صدر بار امجد علی باجوہ
سیکرٹری جنرل بشارت سیال صابر جندران ملک محمد
حسین نے بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز
پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین معزول ججوں کی
بحالی کے وعدے سے منحرف ہوئے تو وہ عوامی حمایت
سے محوم ہو جائیں گے وکلاء نے اس بات کا اعادہ
کیا کہ وہ بحالی آئین ، عدلیہ اور پویز مشرف کے
مستعفی ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
|
|
( پسرور
12.03.08)
بس کی سیٹ
خالی نہ کرنے پ چار مسلح افراد کا طالب علم پ
تشدد تفصیلات کے مطابق یاسر ندیم ولد عنائت اللہ
اور محم افضال جو کہ گونمنٹ ڈگری کالج پسرور سے
گھر واپس جا رہے تھے کہ راستہ میں تنویر وارث
رشید نے طالب علموں کو بس میں سیٹ اور جگہ نہ
ینے پر مار مار کر شید زخمی کر دیا ۔ تھانہ صدر
پسرور پولیس مصروف تفتیش ہے
|
|
( پسرور
12.03.08)
تھانہ صدر
کے نواحی علاقہ کوٹ رائے میں نامعلوم افرا نے
منظور احمد ول نظام دین کو گولیاں مار کر ہلاک
کر دیا جاتے ہوئے لاش کو ریلوے لائن پ پھینک کر
فرار ہو گئے اطلاع پ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ
درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے
|